بیکانیر، 26نومبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیرمملکت برائے خزانہ ارجن میگھوال نے بی جے پی پر لگ رہے زمین کی خریداری کے الزامات کے بارے میں کہاکہ اسے نوٹ بندی کے فیصلے سے جوڑنا نامناسب ہے۔میگھوال نے کہا کہ بہار میں زمین کی خریداری کا عمل پہلے سے چلاآ رہا ہے اور اس کا نوٹ بندی کے فیصلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔وزیر اعظم کے نوٹ بندی کے فیصلے کا بہار کی زمینوں کے سودے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں میگھوال نے کہا کہ 500اور 1000روپے کے پرانے نوٹوں کو چلن سے باہر کرنے کے فیصلے سے عام عوام کو تھوڑی سی پریشانی تو ہوئی ہے لیکن پھر بھی کالا دھن اوربدعنوانی کے خلاف شروع کی گئی وزیر اعظم کی اس پہل کی لوگوں نے حمایت کی ہے۔انہوں نے راہل گاندھی کا نام لئے بغیر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ مودی جی کے لئے کہا جا رہا ہے کہ وہ کبھی رو رہے ہیں اور کبھی ہنس رہے ہیں،ہاں کیونکہ وہ ملک کے ایسے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے غربت کو دیکھا نہیں اس کا تجربہ کیا ہے،وہ غریبوں کے تئیں حساس ہیں وہ لوگ جو سونے کے چمچ لے کر پیدا ہوئے وہ کیا جانے غربت کو۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی نوٹ بندی کے بعد قطار میں کھڑے لوگ موت حساس ہے اور ان کی موت کا سبب جانچ کا موضوع ہے۔نوٹ بندی پہلے بھی نافذ ہوا تھا، امبیڈکر صاحب جیسے لوگوں نے اس کی حمایت کی ہے۔ملک کی عوام کالا دھن اور بدعنوانی کے خلاف جنگ میں مودی کے ساتھ کھڑی ہے قطار میں جا جا کر لوگ سوال پوچھ رہے ہیں پھر بھی مودی جی کو حمایت مل رہی ہے، کیونکہ ملک بدل رہا ہے۔